غول در غول
معنی
١ - گروہ در گروہ، جھنڈ کے جھنڈ، جھلڑ کے جھلڑ، گروہ کے گروہ، پرے کے پرے۔ "پرندے آشیانوں کی طرف غول در غول اڑ رہے تھے۔" ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'غول' کی تکرار کے درمیان فارسی زبان سے ماخوذ حرف جار 'در' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "چلتا مسافر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گروہ در گروہ، جھنڈ کے جھنڈ، جھلڑ کے جھلڑ، گروہ کے گروہ، پرے کے پرے۔ "پرندے آشیانوں کی طرف غول در غول اڑ رہے تھے۔" ( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢١ )